ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 امانت گشکوری: چیف جسٹس آف  پاکستان  یحییٰ آفریدی سےاقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں پاکستان کے نظام انصاف میں اصلاحات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں یو این ڈی پی،یو این ویمن، یونیسف،یو این او ڈی سی اور یو این ایف پی اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے نظام انصاف میں اصلاحات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات بارے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے نظام انصاف اور گورننس و احتساب کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مضبوط عدالتی نظام پائیدار ترقی اور جمہوریت کی بنیاد ہے، پاکستان میں اقوام متحدہ کے اداروں کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔