ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار

نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مبشر حسین: کراچی پولیس نے شاہ لطیف کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے نقلی پسٹل کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد نقلی پسٹل اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی  گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق    کراچی پولیس کی  ٹیم نے  انٹیلی جنس  کی بنیادوں شاہ لطیف  کے مختلف علاقوں میں  کارروائی کی جس کے نتیجے میں نقلی  پسٹل کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے کم عمر 2ملزمان کو  گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کی شناخت اویس اور محمد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ نقلی پسٹل کے ذریعے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر قیمتی سامان لوٹتے تھے۔ملزمان بالخصوص خواتین اور بزرگ شہریوں کو آسان ہدف بنا کر وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ کم عمری کے باوجود ملزمان شہریوں کو لوٹنے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔