ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈن ایونیو ایکسٹنشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا

ایڈن ایونیو ایکسٹنشن کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایڈن ایونیو ایکسٹنشن کے  نومنتخب صدر علی کرام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسجد میں حلف اٹھایا۔

حلف برداری کی اس تقریب میں کابینہ کے تمام منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا اور علاقے کی خدمت، اتحاد اور بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سینئر وائس پریزیڈنٹ منظور قادر ڈا ، وائس پریزیڈنٹ عمران بٹ ، وائس پریزیڈنٹ عادل خان ، وائس پریزیڈنٹ یاسر ملک،وائس پریزیڈنٹ شہزاد صدیقی، سیکرٹری شیراز ملک ، فائنانس سیکرٹری ملک اکرم ، انفارمیشن سیکرٹری شاہد محمود جوائنٹ سیکرٹری شبیب اعجاز اور رانا جاوید اقبال اور سیکرٹری لیگل عمیر خان ووٹو شامل تھے ۔

تقریب کے اختتام پر نو منتخب صدر علی کرام نے کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے کے مسائل کے حل اور رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔