ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر تشدد کے واقعات،مقدمہ درج

لاہور : پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر تشدد کے واقعات،مقدمہ درج
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہورمیں 2مختلف مقامات پرپولیوٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔

ہربنس پورہ کےعلاقےمیں 3خواتین سمیت8افرادنے پولیوٹیم پرتشددکیا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیوٹیم انچارج یوسی44ندیم اشرف ٹیم مبین ورابعہ کےہمراہ بچوں کوپولیوقطرےپلانےگئے،مہرفیاض کالونی میں سمیرا بی بی نامی خاتون کے گھر بچی کو پولیو کے قطرے پلانے کا کہا، سمیرا بی بی نے پولیو ٹیم کو قطرے نہ پلانے کا کہتے ہوئے وہاں سے جانے کا کہا، بعد ازاں سمیرابی بی نےگھرسےمزیدخواتین عائشہ ، صبااور 5نامعلوم افراد کو بلوا کر پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کے موقع پر پہنچنے پر پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ہربنس پورہ پولیس نےپولیوانچارج ندیم اشرف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
 دوسرے واقعے میں شاہدرہ کے علاقے میں خاتون پولیو انچارج اور ٹیم کو زدو کوب کیا،واقعے کا مقدمہ شاہدرہ میں انچارج پولیو عارفہ طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔