خان شہزاد:بسنت فیسٹیول کے بعد شہر میں چکن کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج چکن گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو کمی کے بعد نرخ 497 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔
طویل عرصے کے بعد چکن گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو سے نیچے آ گئی ہے، جس سے شہریوں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر فارم ریٹ: 315 روپے فی کلو,تھوک ریٹ: 329 روپے فی کلو,پرچون ریٹ: 343 روپے فی کلو زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی کمی آئی ہے.
ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، فارمی انڈے 50 روپے سستے ہو کر 250 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
تاجروں کے مطابق بسنت کے بعد طلب میں کمی کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہیں، تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید استحکام لایا جائے تاکہ عام صارف کو حقیقی ریلیف مل سکے۔