وقاص احمد:تھانہ چوہنگ کے علاقے ایگریس ٹاؤن میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔
فائرنگ سے نائب صدر ایگریس ٹاون اشفاق گورائیہ کی اہلیہ زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سیکرٹری ایگریس ٹاون نعیم کی طرف سے کی گئی ،چند روز قبل ٹاؤن کے انتظامی امور پر سیکرٹری اور نائب صدر کا جھگڑا ہوا تھا،آج دوبارہ تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران سیکرٹری نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے نائب صدر کی اہلیہ کو ٹانگ پر گولی لگی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App