وقاص احمد:سبزہ زار کے علاقے جھگی ناگرا میں ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی.
اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین بعد ازاں کیا جائے گا۔