راؤ دلشاد: 3دہائیوں بعد فورٹریس سٹیڈیم میں ہارس اینڈکیٹل شوکی افتتاح ہوا۔
مریم نواز نے فورٹریس سٹیڈیم آمد پروزیر اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم کیا،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی ٰمریم نوازکی روایتی بگھی میں آ ئے ،4گھڑسواردستےنےچبوترےکےسامنےآکرشوآغازکی اجازت طلب کی،مہمانان خصوصی نےاجازت دیکرہارس اینڈکیٹل شو2025کاافتتاح کیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نےہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا،ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز ہونےپرفورٹریس سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ سے گونج اٹھا،پاکستان، کویت، ناورے ،عمان کے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ دستوں نے مارچ کیا،قطر،سعودی عرب،ساؤتھ افریقہ،امریکاکی انٹرنیشنل ٹیموں کےدستوں کابھی مارچ ہوا، پاکستان ،ایران ،ترکیہ ،تاجکستان کی آرچری ٹیموں کے دستوں نے بھی مارچ کیا،
ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹوں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغاز ہوا،نیلی ،راوی ،ساہیوال اور دیگر پنجاب کی بہترین نسل کی بھینسوں کی نمائش ہوئی،لوہی، مندری بھیڑ، تھل ،فیصل آباد ، گجرات بیتل اور ناچی بکریوں کی نمائش کی گئی ،علاقائی و صوبائی ثقافت کی عکاسی کرتے رنگ برنگے فلوٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بن گئے ، سجے فلوٹس پر روایتی علاقائی رقص،سینکڑوں ڈھولچی دستوں کااپنے فن کامظاہرہ کیا،بیک وقت 6 ڈھول بجاتا ڈھولچی توجہ کا مرکزرہا،درویش رقص کا سحر انگیز شو پیش کیا،سلواکیہ کے ماہر فنکاروں نے لیزر لائٹس کرتب سے شائقین کو محظوظ کیا،مقدونیہ کے بینڈ نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے پنجاب کے روایتی گیت پیش کر کے سماں باندھ دیا

ہارس اینڈ کیٹل شو میں عاطف اسلم کی بھی خصوصی پرفارمنس تھی ، ڈرون سے قومی پرچم، مینار پاکستان و دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج پیش کئے گئے،ہارس اینڈ کیٹل شو میں مشعلیں روشن کیں،دیکھنےوالے تالیاں بجاکر داد دیتے رہے،وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی،حاضرین نے پرجوش نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا
افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے غیر ملکی وفود نے شرکت کی ۔وفد میں چیئرپرسن سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر کرسٹوفر کالیلا،سلانگور سٹیٹ اسمبلی ملائیشیاکے سپیکر لاو وینگ سان،پارلیمنٹ آف سری لنکا کے سپیکرڈاکٹرجاگتھ وکرماراتنی ،ڈپٹی منسٹر آف سری لنکامحمدمولفرمنیر،کلانتان اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر محمد امر بن عبداللہ،پاہا نگ اسمبلی کے سپیکر حاجی محمد شرکار بن حاجی شمس الدین،ملائیشیا کی پیرک اسمبلی کے سپیکر محمد ظاہر بن عبدالخالد، ملائیشیاکے دیگر اراکین اسمبلی اور سیکرٹریز نے شرکت کی ۔
برطانوی ہاؤس آف کامن کی ڈپٹی سپیکر نصرت غنی،پارلیمنٹ آف ملائیشیا کے سینیٹر پیلے پیٹر ٹِنگوم ،جوہرسٹیٹ اسمبلی ملائیشیاکے سپیکر حاجی محمد پوعد بن زرقاشی ،ملائیشیاکے سپیکروائی بی داتو حاجی محمد نور بن حمزہ ،ملائیشیا کے ڈپٹی سپیکر داتوء ازرول مہاتیر بن عزیز،سی پی اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جارویس مٹیا،مالدیوز کے ڈپٹی سپیکر احمد ناظم ،سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب ،اراکین بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ، ہادیہ نواز، غیر ملکی مہمان شریک ہوئے ۔
