سٹی 42: صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں سات خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ 5 خوارج زخمی ہوئے
سیکورٹی فورسز کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں خوارج رحمت سمیت تین خوارج جہنم واصل ، دو خوارج زخمی ہوئے ،
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں چار خوارج ہلاک ، تین خوارج زخمی ہوگئے ،علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔