ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ

صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے امام  پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے۔

صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔دورے کے دوران، صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

یاد رہے کہ پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے امام  پرنس کریم آغا خان کی نمازِ جنازہ  ادا کی گئی۔ 

پرنس کریم الحسینی سر آغا خان چہارم کی تدفین آج مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی ۔ 

 پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو انتقال کرگئے تھے، پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ 

پرنس کریم آغا خان 1936 میں پیدا ہوئے، پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہر ا آغا خان ہیں۔