ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتا تھا؛سلمان خان

 میں کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتا تھا؛سلمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کے سپر اسٹارسلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتا تھا، خواہش ڈائریکٹر بننے کی تھی۔

ایک  پوڈکاسٹ   میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ میں 17 سال کی عمر میں ڈائریکٹر بننا چاہتا تھا۔ اس دوران کسی نے بھی مجھے ڈائریکشن کےلیے کام نہیں دیا اور بچہ کہہ کے نظر انداز کیا اور ساتھ ہی اداکار بننے کا مشورہ دیا۔

سلمان خان نے دوران گفتگو زندگی میں صحیح کیرئیر کے انتخاب اور درست راستے پر چلنے کے حوالے سے نصحیت کی۔ سلمان خان نے بتایا کہ  میں ابتدائی دور میں ڈائریکٹر بننے کے حوالے سے یکسو تھا، ان دونوں ماڈلنگ کرتا تھا اور ہدایت کاری کی طرف آنا چاہتا تھا، میں اُس وقت بھی لکھتا تھا اور اب بھی لکھتا ہوں۔ہ میں تو ڈائریکٹر بننا چاہتا تھا لیکن کسی نے کام نہیں دیا، عمر 17 سال تھی تو لوگ کہتے تھے یہ بچہ کیا ڈائریکٹ کرے گا۔

سلمان خان کی  اگلی فلم سکندر ریلیز کےلیے تیار ہے، جس کے مرکزی کرداروں میں رشمیکا مندانا، سنیل شیٹی، شرمن جوشی اور کاجل اگروال شامل ہیں۔