فاران یامین،وقاص احمد:ساندہ تھانہ کی حدود سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے،خاتون کو گلا کاٹ پر قتل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون دم توڑ چکی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 28 سالہ ردا کے نام سے ہوئی،مقتولہ کا گلہ تیز دھار آلہ سے کاٹا گیا ہے،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر شبلی ٹاؤن کی رہائشی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق قتل کی واردات رات گئے بارہ سے تین بجے کے درمیان پیش آئی،مقتولہ گھر کی سب سے بالائی منزل پر رہائش پذیر تھی،نیچے کی منزل پر سسرال کا باقی خاندان رہائش پذیر ہے۔گھر میں داخلہ کا ایک ہی رستہ ہے، کسی قسم کی زبردستی داخلہ کی کوئی رپورٹ نہیں ہوئی۔مقتولہ کا شوہر خلاف معمول رات کی ڈیوٹی چھوڑ دو دفعہ گھر آیا،رات 9سے صبح 9تک ڈیوٹی کرنے والا شوہر برگر دینے کے بہانے 11بجے گھر آیا۔
شوہر نے دوبارہ ایک بجے گھر کا چکر لگایا، 3بجے قتل رپورٹ ہوا،شک کی بنیاد پر مقتولہ ردا کے شوہر شمشاد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے یا خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا؟ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App