ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب کی سواری پہنچ سے باہر، موٹرسائیکل کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

motorcycle
کیپشن: motorcycle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 41 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 110 ایس کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے، جی ایس 150 کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 4 لاکھ 22 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 51 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔

 اعلامیے کے مطابق جی ڈی 110 ایس کی قیمت میں 26 ہزار، جی ایس 150 کی قیمت میں 29 ہزار، جی ایس ایکس 125 کے دام میں 38 ہزار جبکہ جی آر 150 کی قمیت میں 38 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔