ایمنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، حکومت سے پیکا ایکٹ کی واپسی کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ

ایمنڈ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس
کیپشن: ایمنڈ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائیریکٹرز (ایمنڈ )کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا ،ایسوسی ایشن کے صدر اظہر عباس کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لاہور کراچی پشاور اور اسلام آباد سے ایمنڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک میں میڈیا کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر غور کیا گیا اجلاس وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پیکاایکٹ کی واپسی کا اپنا وعدہ پورا کرے اور میڈیا قوانین میں کسی بھی قسم کی ترامیم اور اس کے نفاذ سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، اجلاس میں بعض صحافیوں کے خلاف غداری کے مقدمات کے اندراج اور انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

ایمنڈ نے پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری کئے گئے نوٹسز پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ بھی طے کیا کہ ایسو سی ایشن کا نمائندہ وفد اس سلسلے میں چیئرمین پیمرا سے ملاقات کرے گا ،اجلاس میں صحافتی ضابطہ اخلاق پر موثر عمل درآمد کیلئے پروڈیوسرز اور رپورٹرز کی تربیت کا اہتمام کرنے اور آزادی صحافت کے دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں بین الاقوامی سمینار کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں سند ھ میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے نفاذ کو سراہا گیا اور وفاق اور باقی صوبوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں، ایمنڈ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر میڈیا کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا،اس موقع پر نیوز ڈیجٹیل میڈیا پلیٹ فارمز کی ایسوسی ایشن میں شمولیت اور آٹھ نئے ممبران کے ناموں کی منظوری بھی دی گئی۔