عوام کیلئے اچھی خبر! ڈالر کی قیمت میں کمی

dollar
کیپشن: dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح پر معاہدہ طے پانے کی امید اور اگلے چند ہفتوں میں آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری کے بعد قسط کے اجراء کی توقعات کے باعث جمعرات کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی اور روپے کی قدر بحالی کی جانب گامزن رہی جس سے گذشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 1.03فیصد تگڑا ہوگیا ہے۔

جمعرات کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 273, 272 اور 271روپے جبکہ اوپن ریٹ بھی 274روپے سے نیچے سطح پر آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر 5روپے 9پیسے کی کمی سے268روپے 23پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اختتامی لمحات میں درآمدی ادائیگیوں کی ضروریات بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب ہوا نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2.82روپے کی کمی سے 270.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5.50روپے کی بڑی کمی سے 273.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔