ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی، روپیہ تگڑا ہوگیا

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 95 پیسے کم ہوکر 273.33 روپے پر بند ہوا۔آج کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور ڈالر 33 پیسے سستا ہوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی اور ڈالر 4.83 روپے سستا ہوکر 268 روپے 50 پیسےکا ہوگیا۔ انٹربینک میں  آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 82 پیسے سستا ہوکر  270 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔

خیال رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 273.33 روپے پر بند ہوا تھا۔