بالی وڈ اسٹار نے حادثے کے شکار نوجون کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

بالی وڈ اسٹار نے حادثے کے شکار نوجون کی جان بچالی، ویڈیو وائرل
کیپشن: Sonu Sood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ اسٹار سونو سود کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ بھارتی پنجاب کے علاقے موگا میں ایک زخمی نوجوان کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود موگا کے ایک پُل سے اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے کہ انہوں نے وہاں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو دیکھا جس میں ایک نوجوان بھی موجود تھا۔اداکار نے یہ دیکھتے ہی اپنی گاڑی روکی اور فوری طور پر متاثرہ گاڑی کی جانب بڑھے جس میں 19 سالہ نوجوان زخمی حالت میں ڈرائیونگ سیٹ پر نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔

سونو سود نے کچھ لوگوں کی مدد سے لڑکے کو گاڑی سے باہر نکالا اور پھر اپنی گاڑی میں ڈال کر  فوری اسپتال پہنچایا جہاں زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔یاد  رہے کہ بھارت میں اداکار سونو سود کو لوگ ان کے سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے کے حوالے سے بھی پسند کرتے ہیں۔بھارت میں کووڈ کے دنوں میں سونو سود نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی اور انہیں آکسیجن سلینڈر سمیت مالی امداد بھی دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Bombay Times (@bombaytimes)

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر