گلوکار ایڈیل برطانیہ کی ملکہ موسیقی قرار، تین برٹ ایوارڈ اپنے نام کئے

adele singer
کیپشن: adele
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: گلوکارہ ایڈیل ایک بار پھر برطانیہ کی ملکہ  موسیقی  قرار۔۔ برٹ ایوارڈز 2022 کی شام  تین ایوارڈ جیت کر اپنے نام کرلی ۔

 ایڈیل نے آرٹسٹ آف دا ایئر اور سال کا بہترین البم کا انعام  بھی جیت لیا۔ اب وہ واحد سولو آرٹسٹ بھی ہیں جنہوں نے تین بار البم آف دا ایئر  اپنے نام کیا ہے  – صرف بینڈ کولڈ پلے اور آرکٹک مونکیز ان کے برابر پہنچے ہیں۔

بہترین انعامات حاصل کرنے والے دیگر فنکاروں میں ریپر لٹل سمز بھی شامل تھیں، جنہوں نے بہترین نئے آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ 

ینڈ گلوکارہ ایلی روسیل کے بینڈ وولف ایلس نے آرکٹک منکیز اور فوالز جیسے راک بینڈز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، بہترین گروپ کا انعام اپنے نام کیا۔

بلی ایلش نے بین الاقوامی آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ وہ پہلے دو سال تک بہترین بین الاقوامی خاتون آرٹسٹ کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔  

نئے متعارف کرائی گئی کیٹگری میں، بیکی ہل نے بہترین ڈانس ایکٹ ایوارڈ لیا ۔ ڈیو نے ہپ ہاپ/گرائم/ریپ کیٹیگری میں  ایوارڈ جیتا  ہے۔