قائمہ کمیِٹیاں مکمل طور پر فعال نہ ہو سکیں

قائمہ کمیِٹیاں مکمل طور پر فعال نہ ہو سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کے منفی اثرات پنجاب کے پارلیمانی نظام پر مرتب ہونے لگے، پندرہ ماہ بعد بھی پنجاب کا پارلیمانی نظام مکمل طور پر فعال نہ ہو سکا۔
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کے منفی اثرات پنجاب کے پارلیمانی نظام پر پڑ رہے ہیں۔ پندرہ ماہ کے بعد بھی پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیِٹیاں مکمل طور پر فعال نہ ہو سکیں جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون اور تھری تشکیل نہیں دی جا سکی اس طرح ن لیگ کے سو ممبران پنجاب اسمبلی مختلف قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں جس کے باعث پنجاب اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی کے ساتھ ساتھ آڈٹ پیرا بھی التوا کا شکار ہو رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer