ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی، 28 سالہ شخص پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

مانگا منڈی، 28 سالہ شخص پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) مانگا منڈی کی حدود میں  فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،معمولی تلخ کلامی پر 28 سالہ شخص کو فائر ماردیا گیا، علاقہ میں خوف وہراس پھیلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں چوروں، ڈاکوؤں بھی دندناتے پھر رہے ہیں،معمولی سے بات پرایک دوسرے کو جان سے مار دینے کا کام بتدریج جاری ہے اور پولیس لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، مگر آپس کے اختلافات سے تعلقات کر خراب کر لینا اور پھر جان سے مار دینا، ایسے عناصر کی نشاندہی کے لئے سکیورٹی ادارے سرگرم ہیں۔

لوگوں سے دن دیہاڑے نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء چھین لی جاتی ہیں، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا جاتا، محنت کشوں کی جمع پونچی ملزمان اڑا لیتے ہیں اور مزاحمت کرنے پر گولی ماری دی جاتی ہے، مانگا منڈی کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق 28 سالہ عامر مانگا منڈی کے علاقہ رائیونڈ روڈ پر جا رہا تھا کہ اچانک فیکٹری کے عقب میں موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے عامر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمی عامر کے مطابق اس کی چند روز قبل شفیق نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی وجہ سے محمد شفیق نے فائر مارا،البتہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer