محکمہ صحت کا 144 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

 محکمہ صحت کا 144 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Cars, Vehicles, Health Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) کفایت شعاری مہم ہوا میں، محکمہ صحت نے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے افسروں کیلئے 28 کروڑ کی لاگت سے 144 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 28 کروڑ سے سنگل کیبن ہائی لکس گاڑیوں کی خریداری کی جائے گی۔ پنجاب میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام پر کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھائے جارہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر محکمہ صحت کے افسروں کو گاڑیاں دی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ حکام کے مطابق کمیٹی گاڑیوں کی خریداری پر اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کرے گی۔ وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer