ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور

ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس  ہوا۔ ای سی سی کا سرکلر ڈَیٹ مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پاور سیکٹر کی مالی پائیداری یقینی بنانے پر غور کیا گیا ۔ پاور ڈویژن کو وسط مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کیا گیا ۔ ڈسکوز اہداف کی مانیٹرنگ کے لیے فالو اپ میکنزم بنانے کی ہدایت  کی گئی ۔ گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی میں ترامیم کی منظوری  ہوئی ۔ ای سی سی نے صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گِفٹ اسکیم برقرار رکھنے کی منظوری دی ۔
درآمدی گاڑیوں پر کمرشل معیار حفاظت و ماحولیات کا اطلاق ہوگا، درآمدی گاڑیوں کی مدت 2 سے بڑھا کر 3 سال کر دی گئی۔درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک ناقابلِ منتقلی ہوں گی ۔
پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا ۔مارجن میں آدھا اضافہ فوری، آدھا ڈیجیٹلائزیشن سے مشروط ک جق لجق ہ پٹرولیم ڈویژن یکم جون 2026 تک رپورٹ دے گاہ
کلوروفارم کی درآمد پر سخت پابندیاں منظور کی گئی ۔کلوروفارم صرف فارما کمپنیاں ڈی آر اے پی این او سی سے درآمد کر سکیں گی۔گھنی گلاس کے کنسیشنری گیس ٹیرف کیس کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔
سبسڈی ختم، وسیع ایکسپورٹ سپورٹ پالیسی پہلے سے جاری ہے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے لیے 1.28 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ۔ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز ریلیز کرنے کی منظوری دی گئی ۔
ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور دی گی ۔پی اے ایس سی او کی وائنڈنگ اپ کے لیے خصوصی کمپنی کے قیام کی منظوری۔خصوصی کمپنی واجبات نمٹانے کے بعد تحلیل کر دی جائے گی
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے پنشن اور میڈیکل اخراجات کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری دے دی ۔ وفاقی وزرا، سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے  اجلاس میں شرکت کی