ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اہم فیصلے  ہوئے ۔جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا صفی اللہ کی زیر صدارت جامعہ قاسم العلوم ملتان میں ہوا۔ 

ایجنڈے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے بریفنگ دی، مولانا محمد صفی اللہ  نے کہا جے یو آئی صوبہ پنجاب کے موٹروہیکل آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔جے یو آئی پنجاب ٹرانسپورٹرز کے موقف کی تائید کرتی ہے۔حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس سے رشوت ستانی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور ہر ادارہ رشوت میں ملوث ہے۔صوبائی حکومت سے سوسائٹی ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حافظ نصیر احمد احرار سیکرٹری جنرل جے یو آئی نے کہا صوبائی اسمبلی کے ہوتے ہوئے آرڈیننس جاری کرنا جمہوری عمل کا انکار ہے۔ مساجد کے وظائف علماء کی خود مختاری پر حملہ کے مترادف ہے۔ جمعیۃ علماء اسلام نے  جنوبی پنجاب میں بحالیِ  امن کے لئے مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ۔بحالی  امن جنوبی پنجاب کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

حافظ غضنفر عزیز ترجمان جے یو آئی پنجاب نے کہا نئے بلدیاتی قوانین کو مسترد کرتے ہیں جو حکمران جماعت کے "ووٹ کو عزت دو" کے نعرے کی نفی ہیں۔ بلدیاتی قوانین میں اختیارات عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی کو دئیے گئے جو جمہوری عمل کی توہین ہے۔جے یو آئی پنجاب کے عوام کے سیاسی اور قانونی حقوق کی جنگ لڑے گی۔ 

جے یو آئی  نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جے یو آئی پنجاب نے بلدیاتی فریم ورک کی تیاری کے لئے کمیٹی قائم کردی۔ 

اجلاس میں مولانا محمد یحییٰ عباسی، مولانا جمال عبدالناصر، نور خان ہانس ایڈووکیٹ، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی شاہد مسعود، مولانا عبدالمجید توحیدی اور اسید الرحمن خواجہ بھی شریک ہوئے ۔