ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں مسلسل کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک  :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کی کمی سے 4ہزار 195ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 41ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

 اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 629روپے گھٹ کر 3لاکھ 78ہزار 825روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 102روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔