ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات کرلیےگئے۔

لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  اعلان کیا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی  بی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں، بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے مظفرآباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیواسٹار ہوٹلز بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزادجموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer