ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سے ملاقات کا دن، اڈیالہ جیل کے اطراف غیر معمولی سیکورٹی، کاروبار اورتعلیمی ادارے بند

عمران خان سے ملاقات کا دن، اڈیالہ جیل کے اطراف غیر معمولی سیکورٹی، کاروبار اورتعلیمی ادارے بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔

اڈیالہ جیل کے اطراف دو شفٹوں پر مشتمل خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

20 تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کےاطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔

اسی طرح آر ایم پی فورس، پنجاب کانسٹبلری، ڈولفن سکواڈ اور ایلیٹ فورس بھی فرائض انجام دے گی۔

پولیس کو اینٹی رائٹ سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ اس تمام سیکورٹی ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔

Ansa Awais

Content Writer