ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور

ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس (ترمیمی) ایکٹ 2025 گزشتہ روز کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ 

ترمیم کے تحت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے وائس چیئرمین کے محکموں میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیر قانون کی جگہ وزیر ایمرجنسی سروس کو وائس چیئرمین تفویض کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ترمیم سیکشن 6 کی شق (aa) میں کی گئی، محکمہ کے انتظامی کی درخواست پر ترمیم تجویز کی گئی۔

ترمیم کا مقصد ایمرجنسی سروسز انتظام کو مؤثر بنانا ہے، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer