عابدچوہدری: باغبانپورہ میں برگر کے ریٹ پر تکرار جھگڑے میں بدل گئی, ڈنڈا بردار افراد نے برگر شاپ کے شیشے توڑ دیے.
ملزمان مالک کو بھی زدوکوب کرتے رہے, پرتشدد واقعہ گزشتہ روز پیش آیا, برگر خریدنے آئے شخص دلاور کا دکان مالک خرم شہزاد سے جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے بعد 10 دنڈا بردار افراد نے دھاوا بول دیا، ملزمان نے دکان کے شٹر اور شیشے توڑے، واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، دکاندار نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہ ہوا۔