ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئیلٹس کے 80 ہزار فیل تارکینِ وطن کو برطانیہ کے ویزے جاری

 آئیلٹس کے 80 ہزار فیل تارکینِ وطن کو برطانیہ کے ویزے جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: IELTS میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے، امتحان میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دیدیئے گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے۔

دوسری جانب ان امتحانات کے انعقاد  کے دوران چین، بنگلادیش، ویتنام میں دھوکا دہی کےشواہد پائے گئے ہیں۔

 اس معاملے پر برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے غلط نتائج والے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 3 اعشاریہ 6 ملین لوگ آئیلٹس کا امتحان دیتے ہیں۔