نامعلوم افراد کی بارات پر فائرنگ، دو باراتی جاں بحق، پانچ زخمی

shooting at marriage procession, City42, Two murdered in wedding, KPK, Nowshera Puby Road,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نامعلوم افراد نے بارات پر فائرنگ کر کے دو باراتیوں کو قتل کر دیا، اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر دو باراتی خواتین اور ایک بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

نوشہرہ میں ہفتہ کے روز   پبی جی ٹی روڈ پر ریلوے سٹیشن کے قریب بارات پر نا معلوم افراد  نے فا ئرنگ کر دی۔ اندھا دھند فائرنگ سے 2افراد مو قع پر جان بحق اور 5 افراد شد ید زخمی ہو ئے۔ زخمیوں اور جان بحق افراد کو میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتا ل پبی منتقل کر دیا گیا ہے۔
 فا ئرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔زخمیوں میں دو مرد دو خوا تین اور ایک بچی شا مل ہیں۔ بعد ازاں موصولہ اطلاعات کے مطابق پبی ہسپتال سے شدید زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔