شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 233 ٹریفک حادثات ہوئے۔
ریسکیو حکام کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سڑکوں پر ہونے والےحادثات میں مجموعی طور پر 235 افراد زخمی ہوئے، 81 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حدادثات کے بعد موقع پر پہنچ کر 154 معمولی زخمیوں کو وہیں فرسٹ ایڈ فراہم کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشترحادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔