32 سالہ خاتون کی پراسرار موت، گلے پر گلا دبانے کا نشان پایا گیا

Woman Murdered in Lahore, Domestic violence, violence against women, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں 32 سالہ خاتون پراسرار حالات میں فوت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والی خاتون کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے تشدد سے جان بحق ہوئی۔

لواحقین کے مطابق متوفیہ آسیہ بی بی کا شوہر شاہد عمر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے لاش کے ملاحظہ کے بعد تصدیق کی ہے کہ آسیہ بی بی کے گلے پر گلا دبانے کے نشانات موجود ہیں۔  ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے مبینہ تشدد کرنے والے شوہر شاہد عمر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد جمع کر لئے  اور ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

پولیس کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات مشکوک ہیں، مختلف پہلووں پر تحقیقات کی جائیں گی۔