ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری  

Pak suzuki,vehicle,Motor company,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے شہریوں کو آخرکارخوشخبری سنادی، کمپنی نے ایک بار پھر ایوری کو متعارف کرانے کیلئے تیزی سے کام شروع کردیا۔

 ذرائع کے مطابق اس گاڑی کی تیاری کیلئے کمپنی وینڈرز سے رابطے کر رہی ہے، تاہم تاحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ گاڑی کب تک مارکیٹ میں لائی جا سکے گی مگر توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ 2023ءکی پہلی سہ ماہی میں ہی یہ گاڑی متعارف کرا دی جائے گی۔ پاکستان آٹو شو میں بھی کمپنی کے  عہدیدار  کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی ’ایوری‘ چند ماہ میں لانچ کر دی جائے گی۔

 خیال رہے کہ رواں سال ستمبر کے آخر میں بتایا گیا تھا کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی بولان گاڑی کی جگہ ’ایوری‘ کو متعارف کرانے کا منصوبہ معاشی اور پیداواری مشکلات کے سبب ملتوی کر دیا ہے۔