ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،شہری بڑی مشکل میں پھنس گئے

Sui gas,pressure,Technical faulsts,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں گیس کی قلت پر قابو نہ پایا جا سکا، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم میں تیکنیکی خرابیوں اور گیس قلت کی وجہ سے کھانا پکانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس فراہمی ناممکن ہونے لگی۔
موسم میں تبدیلی کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین نے گیس کا استعمال بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پریشر کیساتھ گیس فراہمی ناممکن ہو رہی ہے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے کھانا پکانے کے اوقات میں آٹھ گھنٹے گیس دینے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اس کے باوجود گیس سپلائی ناممکن ہو رہی ہے، گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے صارفین نے کمپریسر کا استعمال بڑھا دیا ہے، کمپریسر کی شرح بڑھنے پر متعدد علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہوتے جا رہے ہیں اور کئی علاقوں میں ایس این جی پی ایل کے سسٹم کی خرابیوں کی وجہ سے گیس نہیں پہنچ سکی۔