ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو بڑا سرپرائز دے دیا

پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو بڑا سرپرائز دے دیا
کیپشن: Faisal Vavda
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر حملے کے معاملے پر فیصل واوڈا کو بلاوا آگیا۔ پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

 پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو کل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سانحہ وزیر آباد سے متعلق تفتیش میں فیصل واوڈا کو طلب کیا ہے۔

 فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔ فیصل واڈا کو تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاسمین راشد، حماد اظہر، فیصل جاوید، عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ، فیصل جاوید سمیت 35 افراد کو طلب کر لیا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر