ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا
کیپشن: England Pak Test series
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکالگ گیا،فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہو گئے۔

قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کندھے کی انجری کے سبب آج پریکٹس سیشن میں باؤلنگ کرنے بھی نہیں آئے، انجری کی وجہ سے نسیم شاہ کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

 واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے، ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے ملتان میں شروع ہو گا۔3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔