کترینہ،وکی کوشل کی شادی،کڑی پابندیوں کے باوجود تقریب کی ویڈیو وائرل

Indian actress
کیپشن: katrina and vicky koshal got married
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف اور  وکی کوشل  شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔کترینہ،وکی کوشل کی شادی،کڑی پابندیوں کے باوجود تقریب کی ویڈیو وائرل ہوئی  ہے ،کہا جارہا ہے کہ یہ وکی اور کترینہ کی شادی  کی پارٹی کے شاندار استقبال کی ایک ویڈیو ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  کترینہ کیف کی شادی کی تقریبات کی ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے اہم شخصیات شادی کی تقریب میں شریک ہیں جبکہ سکستھ سنس ریزرورٹ کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور وہاں آتشبازی ہورہی ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ یہ وکی اور کترینہ کی شادی  کی پارٹی کے شاندار استقبال کی ایک ویڈیو ہے۔ویڈیو  میں اداکاروں کو صوفی گانے خواجہ مورے خواجہ پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے، جسے ایک مقامی فنکار نے بغیر پلگ گایا ہے،دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔