(ویب ڈیسک) چند روز قبل انٹرنیشنل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان کیساتھ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ٹینس سٹار سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرتی نظر آئیں۔اب سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ٹینس سٹار اپنی بہن کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کیساتھ ڈانس کی ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے،حال ہی میں انہوں نے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بہن انعم مرزا کیساتھ ڈانس کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
دونوں بہنیں اس ویڈیو میں خوبصورت اور رنگین شلوار قمیض میں ملبوس ہیں۔ثانیہ مرزا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں انعم مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انعم مرزا کیساتھ۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔پاکستان کے بہترین ڈیزائنر عاصم جوفا نے لکھا ہے کہ میں نے دونوں بہنوں کو پہلی بار کپل شرما شو میں دیکھا تھا ایک ساتھ۔خوبصورت بہنیں ہیں۔