مہنگائی میں پسےعوام کیلئے بری خبر

Washing detergent price hike
کیپشن: Washing detergent price hike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مہنگائی کا ایک اور طوفان ، باتھ سوپ پانچ سے دس روپے بڑھ گیا ، کپڑے دھونے کا صابن بیس سے تیس روپے کلو بڑھ گیا، سرف کے ریٹس میں بھی تیس سے چالیس روپے کلو کا اضافہ،شہری پریشان۔
 مختلف برانڈزنے باتھ سوپ، کپڑے دھونے کا صابن اور سرف کے ریٹس میں اضافہ کردیا۔ باتھ صابن کے ریٹس میں پانچ سے دس روپے کا اضافہ ہوا۔ چھوٹا باتھ صابن 35 روپے سے 46 روپے اور بڑا باتھ صابن 40 روپے سے پچاس روپے کا ہوگیا۔ معیاری باتھ سوپ 72 سے 80 روپے کا ہوگیا۔ کپڑے دھونے کا صابن بھی تیس سے چالیس روپے کلو بڑھ گیا۔ کپڑے دھونے کامعیاری صابن 260 روپے سے 300 روپے کلو کردیاگیا ہے۔

کپڑے دھونے کا کھلاصابن 120 سے 180 روپے کلو پر پہنچ گیا۔ کپڑے دھونے کا سرف بھی 40 روپے کلو بڑھ گیا۔ معیاری سرف 300 روپے سے بڑھ کر 340 روپے کلوتک پہنچ گیا۔ کھلاسرف بھی 100 روپے سےبڑھ کر140 روپے کلو ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نےغریب آدمی کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔ دکانداروں کا کہناہےکہ چیزیں مہنگی ہونے سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔