ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں 10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی تفتیش انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ محکمہ نے کی۔ ملزموں میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔جیکلین فرنانڈیز کی صبح 11 بجے تفتیشی ادارے آمد ہوئی تھی جو ساڑھے 9 بجے تک جاری رہی۔ اس سے قبل اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو بھی نظرانداز کرچکی ہیں۔تفتیشی افسر کاکہنا ہے کہ جیکلین فرنانڈیز بھی ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے اس منی لانڈرنگ سے کافی نفع حاصل کیا ہے۔
Jacqueline Fernandez Questioned For 10 Hours In Money Laundering Case https://t.co/OL4k3MfNUl pic.twitter.com/LRZzEzqZQI
— NDTV News feed (@ndtvfeed) December 8, 2021
خیال رہے کہ 5 دسمبر کو بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ممبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا جب وہ دبئی جا رہی تھیں۔
Jacqueline Fernandez Questioned For 10 Hours In Money Laundering Case https://t.co/6eqB4end08
— Newsmolecule (@newsmolecule) December 8, 2021