(فخر امام) زیریلی کھانا یا کوئی اور معاملہ، شیراکوٹ کے علاقے میں ماں اور بیٹی کی پر اسرار ہلاکت، مبینہ طور پر قریبی دوکان سے دہی بھلے کھانے پر حالت غیر ہوئی ہسپتال منتقل کرنے پر جاں بحق ہوگئی۔
متاثرہ بچے 17 سالہ عمران نے بتایا کہ رات گئے قریبی دکان سے دہی بھلے خریدے جو کہ صبح تمام اہلخانہ نے کھائے،جس سے اس کی والدہ 45 سالہ کوثر بی بی،اور بہن 21 سالہ بریرہ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، کھانا کھانے سے تین افراد کی حالت زیادہ خراب ہوئی جبکہ زہریلے دہی بھلے کھانے سے محمد اسماعیل کے12 سالہ بیٹے سفیان کی طبیعت بھی خراب ہوئی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب مقامی رہائیشوں کا کہنا تھا کہ مقامی دکان سے کئی افراد نے کھانا کھایا مگر کسی قسم کی شکایت نہیں آئی۔اس حوالے سے شیراکوٹ پولیس کا کہنا تھا کہ شہری محمداسماعیل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کی بنیاد پر سامنے لائے جائیں گے۔البتہ ملزم طارق کو گرفتار کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔