لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم نے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا

لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم نے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)کھوکھر برادران کےبعد لاہور سے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے بھی پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کروا دیا، راحیلہ خادم حسین کہتی ہیں کہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے بھی پارٹی کو اپنا استعفی جمع کروا دیا ۔ راحیلہ خادم حسین کاکہناہےکہ وہ پارٹی کی کارکن ہیں اور انہیں اس پرفخرہے،موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اورپارٹی کیساتھ مضبوطی سےکھڑی ہوں اور پارٹی کے تمام فیصلوں پرعمل کرنےکی پابندہوں۔

واضح رہے کہ لاہور میں سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی،گزشتہ روز لاہور سے ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے استعفے مریم نواز کو جمع کروا دئیےتھے، کھوکھر برادران کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا یہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔

13 دسمبر کے جلسہ سے قبل مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروانا شروع کر دئیے ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے کھوکھر برادران نے اپنے استعفے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کو جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ قائد میاں نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا جبکہ معیشت سمیت تمام شعبوں کو تباہ کردیا گیا ہے، حکومت کو اب گھر جانا چاہئے۔

ایم این اے ملک افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer