لاہورسمیت ملک میں کڑاکے کی سردی اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہورسمیت ملک میں کڑاکے کی سردی اور بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) آج لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ آج شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 156 ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کےساتھ بارش کا امکان ہے۔مطلع ابرآلود رہنے سے درجہ حرارت مزید کم ہوگا ،جبکہ آج شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 156 ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 87 فیصد تھا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 71 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کودرجہ حرارت مزید کم ہونےکیساتھ شہر میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق میدانی علاقوں میں ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی سردی کی شدت بڑھنےلگی، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوگی، پنجاب اوربالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھندچھائےرہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع صاف رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں خنکی بڑھنے لگی، آئندہ چند روز میں سردی اپنے جوبن پر ہوگی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہےگا، لاہور، راولپنڈی، جہلم، ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی رم جھم ہوگی، شمالی علاقوں میں برفباری کےسلسلے کے ساتھ ہی کڑاکے کی سردی کا راج ہوگا، پنجاب کے بعض علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔
ادھر پشاور، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈی آئی خان، دیر، چترال، بونیر، سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع صاف رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی، لہہ اور پاراچنار ملک کےسرد ترین مقامات رہے جہاں پارہ منفی چار سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer