’’اساتذہ کا جدید دور کے تقاضوں کی مطابقت سے قابل ہونا اہمیت کا حامل ہے‘‘

’’اساتذہ کا جدید دور کے تقاضوں کی مطابقت سے قابل ہونا اہمیت کا حامل ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت، اجلاس اساتذہ کی تربیت و ٹریننگ کے عمل کو مزید موثر اور کارآمد بنانے پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں منعقدہ اجلاس میں بانی زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے، ڈی جی قائد، اے ڈی جی قائد، پی ڈی پی ایم آئی یو اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس اساتذہ کی تربیت و ٹریننگ کے عمل کو مزید موثر اور کارآمد بنانے کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تعلیم کے شعبے میں زندگی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ قائد کو ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسفورم کرنے کی ضرورت ہے، اساتذہ کا جدید دور کے تقاضوں کی مطابقت سے قابل ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

 مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی بہتر تربیت و ٹریننگ کے بغیر تعلیمی معیار کو اوپر لانا ناممکن ہے،  قائد کو اساتذہ کی معیاری تربیت و ٹریننگ کے لئے ایک یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے زیر اثر کام کرنے والے تمام اساتذہ قائد میں دی جانے والی تربیت سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer