شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 شہید ڈولفن اہلکار محسن علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محمودبوٹی باغبانپورہ پولیس مقابلےکےدوران شہید ہونےوالے ڈولفن اہلکار محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ادا کردی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرتےرہیں گے۔
ڈولفن اہلکارشہید محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،سی سی پی او ذوالفقارحمید،ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائےبابرسعید،ڈی آئی جی انویسٹگیشن ڈاکٹرانعام وحید خان،ایس ایس پی انویسٹگیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنزمحمد نوید،ایس پی ڈولفن نوید ارشاد اورایس پی سول لائنزدوست محمد ڈولفن فورس کےاہلکاروں سمیت اہلخانہ وپولیس افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کےبعد شہید کو پولیس کے چوک وچوبند دستےنے سلامی پیش کی اورآئی جی پنجاب نےپھولوں کی چادرکی چڑھائی۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کوقانون کی گرفت میں لےکرآئیں گے،محسن نےجو کام کیا ہےاس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عظیم تھا،جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرکےانکا خاتمہ کیاجائے۔

شہیدمحسن علی پرفائرنگ کرنےوالے2نامعلوم افرادکےخلاف مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،محسن شہید نوبہن بھائیوں میں دوسرے نمبرپرتھا،انکی تقریباً سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

واضح رہے گزشتہ روز  باغبانپورہ میں محمود بوٹی بند روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار  محسن علی کو شہید کردیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer