ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو کہا وہ کر کے دکھایا: حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو کہا وہ کر کے دکھایا: حمزہ شہباز
کیپشن: City 42-Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ذیشان نذیر) وزیراعلیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز سے چائنہ کے سات رکنی وفد کی ملاقات، ہاہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

 , 

ایم این اے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کو لوڈشیڈنگ فری بنایا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو کہا وہ کر کے دکھایا، چین اگر یوں ہی دوستی نبھاتا رہا تو مستقبل میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچرسمیت دیگر شعبوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین منصوبہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔

چائنیز وفد نے حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کی دوستی اب پہلے سے بھی مضبوط ہے۔ اس موقع پر مہمانوں نے حمزہ شہباز کو چینی کلچر کی عکاسی کرتی مشہور پینٹنگز بھی دیں۔

ماڈل میں چائنیز وفد سے ملاقات میں وزیر پی اینڈ ڈی ملک ندیم کامران، وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد، خواجہ احمد حسان و دیگرموجود تھے۔