طاہر القادری کا مصطفیٰ کمال سے رابطہ،آج ملاقات متوقع

طاہر القادری کا مصطفیٰ کمال سے رابطہ،آج ملاقات متوقع
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri Mustafa Kamal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاﺅن (قذافی بٹ): پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے فون پر رابطہ کیا، آج ماڈل ٹاﺅن میں دونوں کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاک سرزمین کے چیئرمین مصطفی کمال کو ٹیلی فون کیا، ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاﺅن سانحہ اور باقر نجفی رپورٹ پر پی اے ٹی کے موقف کا ساتھ دینے اور حمایت میں کھل کر بیان دینے کا شکریہ ادا کیا۔

 دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر عمران خان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہر موقع پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مظلوموں کا ساتھ دیا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف مغلیہ بادشاہت ظلم اور کرپشن کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے بغیر مظلوموں کو انصاف ملے یہی انقلاب اور نیا پاکستان ہے۔