سٹی 42 : لاہور کے علاقے چونگی امرسدھوبازارمیں تجاوزات سےمکین اور راہگیر پریشان ہوگئے ۔
ریڑھیوں، پتھاروں اور غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں ۔ ڈبل لین روڈ پر موٹرسائیکلوں کی پارکنگ اور پتھاروں نے راستہ تنگ کردیا۔ تجاوزات کے باعث بازار کے اطراف بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ۔ا سکے علاوہ سڑک اور فٹ پاتھ پرتجاوزات کے باعث پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ۔
غیرقانونی پارکنگ،تجاوزات کیخلاف کارروائی نہ ہونےپرشہریوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کیا گیا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سےتجاوزات اورغیرقانونی پارکنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔