ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں سعودی عرب کے دورے سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی تفصیلات کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی جبکہ خطے کی حالیہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آنے کا امکان ہے  اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو ملکی داخلی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام کابینہ ارکان کو آگاہ کردیا ہے۔