ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے کینیڈین وزیر خارجہ کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال، بالخصوص اردن میں حال ہی میں منعقد ہونے والے یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کا معاملہ بھی اٹھایا۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے درمیان مسلسل اور باقاعدہ رابطوں کو سراہا جبکہ نائب وزیراعظم نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کے پاکستان کے حالیہ دورے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔